اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں متعدد زخمی و گرفتار

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں غاصب اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپیں شدت اختیار کرتی جارہی ہیں اور کل ہونے والی جھڑپوں میں متعدد زخمی و گرفتار ہو گئے۔

القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے آج پیر کے روز کہا کہ مسجد الاقصیٰ کے باب العامود علاقے میں ایک بار پھر صیہونیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

فلسطین کی ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں اور انتہا پسند صیہونیوں کے ظلم اور جارحیت کے خلاف مشرقی بیت المقدس سے شروع ہونے والے مظاہرے پورے مقبوضہ فلسطین میں پھیل گئے ہیں۔

بیت المقدس میں غاصب صیہونی دہشت گردوں اور فلسطینیوں کے درمیان اتوار کو بھی شدید جھڑپیں ہوئیں اور فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی محاذ آرائی جاری رہی توفلسطینیوں سے امن کی توقع نہ رکھی جائے، ھنیہ

اسرائیلی فوجی پرامن فلسطینی مظاہرین کو سرکوب کرنے کے لیے جنگ میں استعمال ہونے والی گولیاں، اشک آور گیس اور صوتی بموں کا آزادانہ استعمال کر رہے ہیں۔

فلسطین کی انجمن ہلال احمر کے مطابق، جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات بھی بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 105 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 21 کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ماہ مبارک رمضان کے آغاز سے ہی فلسطینیوں کے لیے مسجد الاقصیٰ کے دروازے بند کرنے کوشش کی اور انھیں اس کے اطراف میں ہر طرح کے اجتماعات کرنے سے روک دیا ہے جس کے بعد سے بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصی کا دفاع مسلمانوں کیلئے ضروری ہے، امیر عبداللھیان

دوسری جانب فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں نے اسرائیل کو دفاعی پوزیشن اپنانے پر مجبور کردیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملوں سے بچنے کے لیے ، پیر سےغزہ سے ملنے والے علاقوں میں فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز تمام دن سائرن بجائے جائیں گے اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں رہنے والے صیہونی آبادکاروں کو مناسب دفاعی اقدامات انجام دینا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button