اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی محاذ آرائی جاری رہی توفلسطینیوں سے امن کی توقع نہ رکھی جائے، ھنیہ

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک  مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ القدس اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور محاذ آرائی میں تنہا نہیں ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں ہمارے عوام کی حفاظت کے لیے غزہ کے بہادر مزاحمت کےلیے تیار ہیں۔

ہنیہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کوئی صیہونی وجود القدس میں اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھے گا تو کوئی پرسکون نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم قبول نہیں کریں گے لیکن یہ بغاوت جاری ہے اور ہم نے گذشتہ دنوں میں بہت سی فتوحات حاصل کیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ القدس کے نوجوان اس وقت جیت گئے جب انہوں نے قابض آباد کاروں اور قابض پولیس کو العامود گیٹ  اور سیڑھیوں سے باہر نکالنے پر مجبور کیا اور القدس  کے اسلامی ورثے کو تحفط فراہم کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے زور دے کر کہا کہ القدس میں جو کچھ ہورہا ہے وہ غیرمعمولی نہیں ہے۔ فلسطینی شہری القدس کے تحفظ اور اس کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ہم صدی کے نام نہاد معاہدے کے ابواب کے سامنے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں ، القدس کواسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا جائےاور صیہونیوں کے ہاتھوں مقدسات اور مسجد اقصیٰ میں چھیڑ چھاڑ کرنے کے لیے آزادی دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے ہمارےعوام القدس، غزہ ، مغربی کنارے ،سنہ 48  اور بیرون ملک  فلسطینیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ القدس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکام کے ہوش ٹھکانے لگادیں گے، جنرل باقری

دوسری جانب اسرائیل کے آرمی چیف جنرل آویو کوچاوی نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر پیدا ہونے والی حالیہ محاذ آرائی کے بعد فوج کو جنگ کی تیاری کے احکامات دیے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنرل کوچاوی نے فوج کی متعدد یونٹوں کو حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں خود کو کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم غزہ کی پٹی میں کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کے لیےتیار ہیں اور اس کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال کے بعد صیہونی فوجی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل کوچاوی نے کی جب کہ اجلاس میں وائس چیئرمین چیف آف اسٹاف ایال امیر، سدرن کمانڈ کے کمانڈر العاز تولیدانو، داخلی محاذ کے سربراہ اوری گورڈین، آپریشنل چیف اھارون حلیوا،انٹیلی جن چیف تامیر ھیمان اور دیگر فوجی رہنماؤں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button