جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی اور مزار قائد پر جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد پریس کلب پر علامتی دھرنے دیا گیا
بے گناہ جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےجاری مرکزی دھرنا مزار قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حکومتی ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پریس کلب اسلام آباد میں علامتی دھرنا دیا گیا۔

شیعیت نیوز: بے گناہ جبری لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کیلئےجاری مرکزی دھرنا مزار قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے حکومتی ایس او پیز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے پریس کلب اسلام آباد میں علامتی دھرنا دیا گیا۔
دھرنے سے مولانا چوھدری ضیغم عباس ،آئی ایس او کےسابقہ ڈویژنل پریذیڈنٹ برادر عباس ، برادر ظہیر نقوی ضلعی سیکریٹری ضلع اسلام آباد ،خواہر نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات شعبہ خواتین نے خطاب کیا اور برادر حیدر عباس نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ مولانا شریف نفیس نے قرآن پاک کے گیارویں پارہ کی اجتماعی طور پر تلاوت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی لاپتہ شیعہ افراد کےاہل خانہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے، ناصرحسین شاہ
پریس کلب کے سامنے دھرنےمیں نماز مغربین مولانا ظہیر کربلائی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نماز مغربین کے بعد افطار اور افطارکے بعد دھرنے کے شرکاء نے ام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی رحلت کی مناسبت سے ماتم داری کی اور مولانا محمد حسین مبلغی نے مصائبِ اہل بیت ؑ بیان کیئے اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ علامتی دھرنے کا اختتام ہوا ۔