اہم ترین خبریںدنیا

ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، شیعیان علی ؑ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں عالمی کورونا وباء کی تباہ کاریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔

شیعیت نیوز: ہندوستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال، شیعان علی (ع) کا بڑا فیصلہ ہندوستان کے تمام امام بارگاہوں کو کورونا مریضوں کیلئے کھولا جائے گا جبکہ ٹرسٹ میں آنے والی رقوم کو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ علامہ کلب جواد نقوی کااہم اعلان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پڑوسی ملک بھارت میں عالمی کورونا وباء کی تباہ کاریاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کے مذہبی کنب کے میلے میں عوامی بڑی تعداد کی شرکت اور ایس اوپیز کی مکمل خلاف ورزی کے نتیجے میں بھارت میں کورونا بے قابو ہوچکاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی لاپتہ شیعہ افراد کےاہل خانہ کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے، ناصرحسین شاہ

ہندوستان میں کورونا سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں متاثر ہیں، کورونا سے بھارت کے ہندواکثریتی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ایسی بھانک صورت حال میں بھارت میں رہائش پزیر شیعیان حیدرکرارؑ اور ان کے قائد علامہ سید کلب جواد نقوی میدان میں اتر گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق علامہ سید کلب جواد نقوی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان میں قائم تمام امام بارگاہوں کو کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا جائے گاجبکہ امام بارگاہوں کی ٹرسٹ کو ملنے والی امداد اور عطیات کورونا متاثرین کی فلاح وبہبود پر خرچ کی جائے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button