اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس کی تیسری لہر، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر سفری پابندیوں میں اضافہ

اب ان تمام ممالک میں موجود مسافروں کی سعودی عرب داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: کورونا وائرس کی تیسری لہر شدید ہونے کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے ان کے شہریوں کے سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاگا) نے سفری ہدایات پر مشتمل نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سمیت، بھارت، فلپائن، سری لنکا اور انڈونیشیا، یورپی یونین اور سوئزر لینڈ پر عارضی سفری پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اب ان تمام ممالک میں موجود مسافروں کی سعودی عرب داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا آغاز ، کن کن شہروں میں فوج آگئی ؟؟؟

نوٹی فکیشن کے مطابق ان ممالک میں موجود سعودی عرب کے شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے وطن واپس آجائیں۔ دریں اثنا سعودی اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی سعودی عرب واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button