اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کیا حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر سے پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ کیا ہے ؟؟؟؟

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے سے بہت اثرات آئیں گے

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم مذہبی تنظیم کے مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے، ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے کے بہت سے اثرات سامنے آئیں گے، حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی، معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، کالعدم ٹی ایل پی پرعائد پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

پرائیویٹ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے ہم نے یہی کہا کہ اس مسئلے سے بہت اثرات آئیں گے، حکومت یہ سب کچھ اکیلے نہیں کر سکتی معاملے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا آغاز ، کن کن شہروں میں فوج آگئی ؟؟؟

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آپ کا موقف قانون کے سامنے لائیں گے یہی دونوں کیلئے قابل قبول تھا، تمام جماعتوں کو اس معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کسی ایک پارٹی کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے، اس مسئلے پر توجہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ قرارداد پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا، مظاہرین کا یہی مطالبہ تھا کہ اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے جو ہم نے پورا کیا، ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا کوئی وعدہ نہیں کیا، یہ ایک قانونی معاملہ ہے، اس پر ٹی ایل پی اپیل دائر کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button