مقبوضہ فلسطین

حماس کا اقصیٰ اور القدس کی آزادی کے لیے فوج تشکیل دینے کا مطالبہ

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو غاصب صیہونیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے باقاعدہ فوج تشکیل دے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں کسی ایک مسلمان کا قتل پوری مسلم امہ کی عزت اور غیرت کا قتل ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں بیت المقدس کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور اسے یہودیوں کے ناپاک پنچوں سے نجات دلانے کے لیے فوج تشکیل دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس شہر کو قابض شمن کے قبضے سے آزاد کرانے کا واحد راستہ عرب اور اسلامی دنیا کی جانب سے مشترکہ فوج کی تشکیل سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے شہدا کی قیمت کا ادراک کرتے ہوئے پوری مسلم امہ اور عرب دنیا کو القدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے منظم ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی استقامتی گروہوں کا صیہونی بستیوں پر 10 راکٹ فائر

دوسری جانب صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی 147 دونم اراضی پر غاصبانہ قبضہ کرلیا۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب دوسری طرف اسرائیلی فوج نے وادی اردن اور شمالی علاقوں میں وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہم شروع کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس علاقے میں فوجی مشقوں کے لیے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے نکال باہرکرنے کی مہم شروع کی ہے۔

فلسطینی کمیشن برائے انسداد یہودی آباد کاری و توسیع پسندی کے دفتر کے ڈائریکٹر حسن بریجیہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے نحالین، ظہر المترسبہ، خلہ السراویل، شعیب البیش اور حوسان کے مقامات پر فلسطینیوں کی دسیوں دونم اراضی غصب کرنے کی منظوری دی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں قائم بیتار عیلیت نامی یہودی کالونی  میں مزید توسیع کے لیے حوسان اور نحالین قصبوں کی اراضی غصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button