اہم ترین خبریںایران

جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے، آیت اللہ خامنہ ای

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں مرحوم جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی کے انتقال پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا: جنرل حجازی سپاہ کی بڑی ذمہ د اریوں کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔

مرحوم جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی مؤمن، ایماندار ، سچے مجاہد ، متحرک ، مفکر اور پختہ عزم کے مالک کمانڈر تھے ۔

انھوں نے سپاہ میں بڑی اور بااثر ذمہ د اریوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔ مرحوم کی وفات پر کافی دیکھ اور افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے انتقال پر مرحوم کے اہل خانہ ، دوستوں اور ساتھیوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، فوزی برھوم

دوسری جانب صیہونیت و تکفیریت کے نحس پیکر پر لرزہ طاری کرنے والی اسلامی جمہوریہ ایران کی قدس فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی (سردار حجازی) کے جسد خاکی کی آج تہران میں واقع سپاہ پاسداران کے ہیڈ کواٹر میں تشییع کی گئی جس میں ایران کے اعلیٰ سول اور فوجی حکام شریک تھے۔

سردار حجازی سپاہ پاسداران کے ایک بڑے قیمتی اعلیٰ کمانڈر تھے جنہوں نے خطے بالخصوص لبنان میں صیہونیت کے بالمقابل محاذ استقامت کی تقویت میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

جنرل حجازی کو آخری رسومات کے بعد اصفہان شہر کے گلستان شہدا نامی قبرستان میں انکے شہید بھائی کے جوار میں سپرد لحد کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سید محمد حسین زادہ حجازی طویل مجاہدانہ زندگی گزارنے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button