رہبرمعظمِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای آج کتنے برس کے ہوگئے اور ان کی کون سے سالگرہ منائی جارہی ہے ؟
انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد دو مرتبہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت منتخب ہوئے اورامام خمینی ؒ کی رحلت کے بعد سے تاحال رہبر انقلات اسلامی کے منصب پر فائض ہیں اور انتہائی جرات، شجاعت، جوان مردی ، بصیرت اور حکمت کے ساتھ انقلاب اسلامی کو روز بروز طاقت وربنانے میں مصروف ہیں ۔

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی ، آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای حفظہ اللہ کی آج 82ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ عاشقان ولایت آج ایک دوسری کو مقام معظم رہبری کے یوم ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کررہے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی قائد انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے تہنیتی پیغامات تیزی سے نشر کیئے جارہےہیں۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں کی دھڑکن ، ولی امر مسلمین جہاں، نائب برحق امام زمان ؑ ، آیت اللہ سید علی خامنہ ای آج 82 برس کے ہوگئے ہیں، ان کی ولادت 19 اپریل 1939 کو مشہد کے نزدیک ایک چھوٹے سے دیہات میں ہوئی ، ان کے والد بزرگوار آیت اللہ سید جواد خامنہ ای بھی ایک بلند پایہ عالم دین تھے ان کی والدہ ماجدہ بھی کا تعلق بھی ایک انتہائی دیندار گھرانے سے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 92 کے مالک میاں حنیف صاحب نے محبانِ اہلبیت علیہم السلام سےمعافی مانگ لی
آیت اللہ خامنہ ای نوجوانی سے ہی انقلابی تحریک سے گہرا تعلق رکھتے تھے ،شہید سید مجتبی نواب صفوی ان کے آئیڈیل انقلابی رہنما تھے جن سے متاثر ہوکر وہ امام خمینیؒ کی انقلابی تحریک کا حصہ بننے ، انقلاب اسلامی رونما ہونے سے پہلے وہ مختلف علاقوں میں امام خمینی کے نمائدے کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے اور اس دوران ایرانی کی شاہی حکومت کے مظالم اور قید وبند کی صعوبتیں بھی پرداشت کیں۔