یمن

مآرب کی آزادی کے لئے یمنی فورسز کی فوجی برتری

شیعیت نیوز: مآرب کی آزادی کے لئے یمنیوں کا جوش و ولولہ دیدنی ہے اور یمنی فورسز نے کئی اطراف سے مآرب کا محاصرہ کرلیا ہے۔

خبری ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں کافی تیزی آگئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ مآرب کی آزادی کے لئے یمنی فورسز صوبہ مآرب کے صدر مقام کا محاصرہ کرنے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہیں۔

ہفتے کے روز جاری ہونے والی بعض میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فورسز صحن الجن سے موسوم فوجی اڈے کی جانب بڑھ رہی ہیں اور البلق القبلی نامی پہاڑی سلسلے پر تسلط حاصل کرلیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب کے مغربی اورجنوبی سیکٹر سے صوبے کے مرکز کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی تیل کی تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

درایں اثنا مآرب میں موجود سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح جتھوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

دوسری جانب یمن، حجہ محاذ پر سعودی و صیہونی آلۂ کاروں اور یمنی جیالوں کے مابین جاری جنگ میں سوڈان کے آلۂ کار فوجیوں کو بھاری ہزیمت اٹھانی پڑی جس کے بعد بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود یمنی فورسز کے اختیار میں آ گیا۔

سعودی عرب امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کررہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ بمباری میں اب تک یمن کے سترہ ہزار سے زیادہ افراد شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر و بے گھر ہوگئے ہیں ۔

یمن کے خلاف سعودی جارحیت اورمحاصرے کے باعث اس ملک کو دواؤں اورغذاؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم یمنی عوام کی استقامت کے سبب سعودی حکومت کو اس ملک میں اپنا کوئی ایک ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button