ایران

ایرانی فوج اور سپاہ ملکی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی ضامن ہیں، جنرل باقری

شیعیت نیوز: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں فوج اور سپاہ کو قوم کے اطمینان ، آرام و سکون کامظہر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور سپاہ ملکی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی ضامن ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری نے جمعے کے روزایرانی فوج کے قومی دن کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی کے نام مبارکبادی کے اپنے پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران کی فوج کو ملک کی سلامتی اور ایرانی عوام میں پائے جانے والے غیر معمولی احساس امن و سلامتی ضامن قرار دیا انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایرانی فوج دشمنوں کی ہر طرح کی جارحیت و دھمکی کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی مجموعی طاقت و توانائی نے، جو فرنٹ لائن پر موجود طاقتور سپاہ کے جوانوں کی موجودگی سے ملک کی دفاعی طاقت و توانائی میں قابل ذکر اضافے کے ساتھ وجود میں آئی ہے، بین الاقوامی صیہونیزم کے خطرات پیدا کرنے کی توانائی اور عزم و ارادے کو خاک میں ملا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو جوہری صلاحیت سے روکنا اسرائیل کا سب سے عظیم مشن ہے، نیتن یاہو

انھوں نے کہا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس میں ایران کی مسلح افواج نے ملک و قوم کے ساتھ محبت، وفاداری ، قربانی اورعشق کے شاندار نمونے پیش کئے اور ملکی دفاع اور امن و سلامتی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر مکمل طور پر عمل کیا۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل حسین باقری کے پیغام میں آیا ہے کہ ملک کی آزادی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے مختلف شعبوں میں وفادار و فداکار فوج کی قابل فخر کارکردگی اور انقلاب مخالف مسلح عناصر اور اسی طرح ایران کو لاحق خطرات کے مقابلے میں خاص طور سے مقدس آٹھ سالہ دفاع کے دور اور اس کے بعد کے برسوں میں مختلف شعبوں میں مسلح افواج کا کارنامہ ایک گرانقدر راہ گشا سرمایہ اور خدمت کی مشتاق نسلوں کے لئے ایک الہام بخش ذریعہ ہے۔

ایرانی فوج آج بھی مختلف شعبوں ميں اپنی خدمات پیش کررہی ہے اور سپاہ و ایران کی مسلح افواج ایکدوسرے کے شانہ بشانہ ملکی اور قومی دفاع اور مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے ایرانی سال تیرہ سو اٹھاون کو جاری کئے جانے والے پیغام سے ایران کی فوج میں نئی جان اور جوش و جذبہ بڑھا ہے اور اسی بنا پر ایران میں انتیس فروردین مطابق سترہ اپریل کی تاریخ، یوم مسلح افواج سے منسوب ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button