اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام کے دیر الزور علاقے میں امریکی فوجی چھاؤنی پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: شام کے دیر الزور علاقے میں امریکی فوجی چھاؤنی پر حملہ ہوا ہے۔

رپورٹوں کے مطابق جمعرات کو دیرالزور کے مضافاتی علاقے میں واقع "کونیکو گیس ” کمپنی کے قریب امریکی فوجی چھاؤنی کو کئی میزائیلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کے الانجاہ ٹی وی نے بھی خبر دی ہے کہ امریکی فوجی چھاؤنی پر حملے میں کئی امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں جنھیں اسپتال پہنچا دیا گیا ۔

دیرالزور میں امریکی میرین کا اصلی مرکز یہی چھاؤنی ہے جسے گذشتہ مہینوں میں بھی میزائلی اور مارٹر حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

امریکی فوج اور اس سے وابستہ دہشت گرد عناصر ایک عرصے سے شمالی و مشرقی شام میں غیرقانونی طور پر موجود ہیں اور اس علاقے کا تیل لوٹنے کے ساتھ ہی مقامی افراد اور اس علاقے میں موجود شامی سیکورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی کرتے ہیں ۔ شام کے حکام نے بارہا زور دے کر کہا ہے کہ شام میں امریکیوں کے اقدامات غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد اور نینوا میں ہونے والے دھماکوں میں موساد کا ہاتھ ہے، عراقی رکن پارلیمان

دوسری جانب شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی عوام اس وقت نہایت ابتر اقتصادی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں جو یورپ و امریکہ کے اقتصادی محاصرے کا ہی نتیجہ ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد نے کہا ہے کہ شام کے خلاف یورپ اور امریکہ کا محاصرہ جاری ہے جس کے ابتر نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انھوں نے شام کے محاصرے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ اتنے سخت حالات میں شامی عوام کا بھرپور ساتھ دے اور اقتصادی محاصرے کو غیر موثر بنائے ۔

شامی وزیرخارجہ نے اپنے ملک کے لئے انسان دوستانہ امداد کے بارے میں بھی کہا ہے کہ اس امداد سے انسانی اہداف سے ہٹ کر ہرگز استفادہ نہیں کیا جانا چاہئے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی امریکی جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کو شامی عوام کے خلاف جارحیت کا پورا تاوان ادا کرنا ہو گا اور اسے چاہئے کہ شام کے امور میں مداخلت کرنے سے باز آجائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button