مشرق وسطی

امریکہ شامی عوام کے خلاف اپنے جرائم کی بابت تاوان ادا کرے، شامی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: شام کی وزارت خارجہ نے امریکی جرائم کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شامی عوام کے خلاف جارحیت اور غاصبانہ قبضے سے ہونے والے نقصانات کی تلافی کرے اور شام سے فی الفور نکل جائے۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور دنیا بھر کے امریکی زرخریدوں نے شام کے خلاف ایسی دہشت گردانہ جنگ شروع کی ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔

شامی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف اس دہشت گردانہ جنگ کے اہداف ایسے تخریبی منصوبوں اور خبیث سازشوں پرعمل کرنا ہے جس کے ذریعے علاقے میں امریکہ کی فوجی موجودگی مستحکم ہو اور علاقے کے ذخائر اور وسائل پر اسرائیل کا تسلط قائم ہوجائے۔

شام کی وزارت خارجہ نے واضح لفظوں میں کہا کہ امریکہ نے شام کے اندر اور باہر دہشت گردانہ حملے کرانے کے لئے داعش دہشت گردوں کو استعمال کیا اور شام میں براہ راست فوجی مداخلت کر کے ان بنیادی ڈھانچوں کو تباہ و برباد کردیا جنھیں شامی عوام نے اپنے وسائل اور جدوجہد سے تعمیر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شام: الحسکہ کے امریکی غیر قانونی فوجی اڈے میں داعشی دہشت گردوں کی منتقلی

دوسری جانب امریکی فوجیوں کا ایک اور کاروان عراق سے شام میں داخل ہوا ہے۔

ارنا نے شام کی سرکاری نیوزایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کا یہ فوجی کانوائے صوبہ حسکہ کے المالکیہ علاقے میں واقع امریکی فوجیوں کی غیرقانونی چھاؤنی ’’خراب الجیر‘‘ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران امریکی فوجیوں کے دسیوں ٹرک ہتھیار اور فوجی سازو سامان غیرقانونی گذرگاہوں سے شام میں پہنچائے گئے ہیں۔

یہ ایسے عالم میں ہے کہ اس سے قبل ذرائع ابلاغ نے صوبہ الحسکہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے بعض عناصر کو الحسکہ سے دیرالزور منتقل کئے جانے کی خبردی تھی۔

شام کو گذشتہ دس برسوں سے مغرب کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملوں کا سامنا ہے ۔ ان حملوں میں اب تک لاکھوں افراد ہلاک اور دسیوں لاکھ ملک و بیرون ملک میں دربدری کی زندگی گذار رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button