مشرق وسطی

حکومت الجزائر کا داعشیوں کو اپنا شہری قبول کرنے سےانکار

شیعیت نیوز: حکومت الجزائر نےداعشیوں کو اپنا شہری تسلیم کئے جانے سے متعلق اقوام متحدہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

حکومت الجزائر نے اقوام متحدہ کے نام اپنے ایک مراسلے میں واضح کیا ہے کہ وہ شمال مشرقی شام کے کیمپوں میں موجود داعشیوں کو ٹھوس ثبوت کے بغیر الجزائری شہری تسلیم نہیں کرے گی۔

اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندہ دفتر نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ شمال مشرقی شام میں قید داعشیوں یا ان کے گھر والوں میں الجزائری باشندوں کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ شمال مشرقی ( قوات سوریہ الدیمقراطیہ) قسد کے کیمپوں اور جیلوں میں داعشیوں اور ان کے گھروالے قید ہیں۔

العربی الجدید نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے رواں سال کے اوائل میں الجزائر سمیت دنیا کے 57 ملکوں سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر شام کے شمال مشرقی علاقے سے اپنے ان شہریوں کو نکال لیں جو داعشیوں کی صفوں میں شامل ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد کو پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا، سربراہ مہدی المشاط

دوسری جانب سوڈان کی 24 سے زیادہ سیاسی جماعتوں نے اسرائیل اور سوڈان کے بحالی تعلقات کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے یہ اعلان 1958 کے خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کے قانون کو منسوخ کرنے کیلئے سوڈانی کابینہ میں ایک بل کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے جسے عرب ممالک نے بھی منظور کیا تھا۔

1958 کے قانون میں صیہونی ریاست کے ساتھ تجارت پر اور اسرائیل میں جزوی یا مکمل طور پر تیار کردہ سامان کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ سوڈانیوں کو اسرائیلی شہریت رکھنے والے افراد یا اسرائیلی شہریوں کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

گذشتہ سال سوڈان نے امریکی سرپرستی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے ابراہیم معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔ یہ اقدام سوڈانی کونسل کے چیئرمین عبدل فتاح البرہان نے یوگینڈا کے دارالحکومت کمپلا میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے کچھ مہینوں بعد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button