یمن

ماہ رمضان المبارک کی مناسبت سے انصار اللہ کے سربراہ بدرالدین الحوثی کا پیغام

شیعیت نیوز: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے امریکہ اور اسرائیل کے تسلط سے نجات کے لئے قرآنی اور الہی تعلیمات کو راہ گشا قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انصار اللہ کے سربراہ نے رمضان المبارک کی آمد پر یمنی عوام اور امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک امت مسلمہ کے امور کی اصلاح کے سلسلے میں ایک عظيم اور بے نظیر موقعہ ہے۔

ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے یمن اور مسلم امہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان الکریم ایک سنہری موقع ہے جس سے امت کی اصلاح کے لئے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے اس مبارک مہینے کی برکات سے استفادے کے لئے رمضان الکریم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس مہینے کی برکات میں تزکیہ نفس، تقوا اور پروردگار عالم کی کتاب قرآن کریم سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرامکو اور سعودی عرب کے حساس فوجی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر اور اسقتامت کا درس دیتا ہے۔ ہمیں صبر و استقامت کے ساتھ امریکہ، سعودی عرب، اسرائیل اور برطانیہ کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

امریکہ یمنی عوام پر اپنے ہتھیاروں کو تجربہ کرنے کے لئے سعودی عرب کو فروخت کررہا ہے۔ امریکہ فلسطین اور یمن میں سعودی عرب اور اسرائیل کے سنگین اور مجرمانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں امریکی اور اسرائیلی آلہ کار اور ایجنٹ ہیں ان کی اپنی کوئی حیثیت نہیں ہیں یہ امریکہ اور اسرائیل کے نوکر ، غلام اورمزدور ہیں۔

عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے روزے کے اثرات کے طور پر ارادوں کی تقویت صبر وبردباری اور احساس ذمہ داری اور چیلنجوں کا سامنا کرنا بتایا اور کہا کہ انسانی معاشرہ اس وقت استعماری طاقتوں خصوصا امریکہ اور اسرائیل کے تسلط کی وجہ سے سخت مشکلات و مسائل میں گھرا ہوا ہے، ان حالات میں مسلم امہ کو بڑی شدت کے ساتھ قرآنی اور الہی ہدایات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button