آیت اللہ شبیری زنجانی کا ارتحال عظیم علمی و دینی خسارہ ہے، مجتمع علماء و خطباء ممبئی

23 ستمبر, 2026 14:15

شیعیت نیوز : مجتمع علماء و خطباء ممبئی نے عالمِ ربانی، فقیہِ جلیل اور مرجعِ عالیقدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید موسیٰ شبیری زنجانیؒ کے ارتحال پر گہرے رنج و الم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں مجتمع نے اس سانحے کو عالمِ تشیع، حوزہ ہائے علمیہ، مراجع، علماء، طلاب اور محبانِ اہل بیتؑ کے لیے ایک عظیم علمی و دینی خسارہ قرار دیا ہے۔

مجتمع علماء و خطباء ممبئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم نے اپنی طویل اور بابرکت حیات فقہ و اصول، حدیث و رجال اور نشرِ معارفِ قرآن و عترتؑ کے لیے وقف رکھی۔ ان کی شخصیت علم، تقویٰ، زہد، تواضع، دقتِ نظر اور سادگی کا حسین امتزاج تھی۔ ان کی علمی خدمات اور تربیت یافتہ شاگردوں کا سلسلہ حوزۂ علمیہ میں ایک دیرپا علمی میراث کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم مشہد اور قم کے دفاتر کا دورہ، حوزات کے طلاب ملت کا قیمتی سرمایہ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی

مجتمع نے اس عظیم سانحۂ ارتحال پر حضرت ولی عصر امام مہدی (عج)، رہبر معظم، مراجع عظام، حوزہ ہائے علمیہ، علمائے کرام اور بالخصوص مرحوم کے پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کی۔ تعزیتی پیغام کے آخر میں دعا کی گئی کہ پروردگار حضرت آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانیؒ کو جوارِ رحمتِ الٰہی میں جگہ اور محمد و آلِ محمدؑ کی شفاعت نصیب فرمائے، اور ان کی دینی خدمات کو صدقۂ جاریہ قرار دے۔

3:11 شام ستمبر 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔