ایران

امریکہ کو اپنے جوہری وعدوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا، ظریف

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اپنے جوہری وعدوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکام کو جاننا ہوگا کہ نہ ہی پابندی اور نہ ہی تخریب کاری اقدام، ان میں سے کچھ بھی مذاکرات کا طریقہ کار نہیں ہے اور صرف ان کیلئے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج بروز منگل کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسبی امور، علاقائی اور بین الاقوامی تعاون جیسے مسائل پر بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کی سپاہ پاسداران ایران کے خلاف انتقامی کارروائی

در این اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور روس، ایران کا ایک اہم ہمسایہ ملک ہے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی، اقتصادی، سلامتی اور ثقافتی شعبوں میں اچھے اور تعمیری تعلقات ہیں۔

انہوں نے روس کی جانب سے ایران کو کورونا سے نمٹنے کیلئے اسپوٹنک ویکسین کی فراہمی پر روسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کرلیا کہ مستقبل قریب میں اس ویکسین کی مزید خریداری اور اس کو ایران کے اندر تیار کرنے کے شرائط کی فراہمی ہوگی۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ معاشی، جوہری اور ثقافتی شعبوں کے موضوعات سے متعلق تعاون پر گفتگو کی۔

ظریف نے علاقے میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں باہمی تعاون سے علاقے میں قیام امن اور استحکام برقرار ہوگا اور ہم اس تعاون کو آستانہ فریم ورک اور دوسرے فریم ورکوں کے اندر جاری رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ عراق میں ایک بار پھر اپنے پاؤں جمانے کی سازش کر رہا ہے، علی شمخانی

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اس اجلاس میں خلیج فارس علاقے کی سلامتی سے متعلق بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خلیج فارس ممالک کو اپنے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ ایران او روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں قیام امن کی بحالی کے عمل اور اس بحران کو حل کرنے کی مدد سے متعلق ایران اور روس کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کا جائزہ لیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے نطنز کے حالیہ حادثے سے متعلق روس کے تعمیری مؤقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے جوہری وعدوں میں بغیر کسی رکاوٹ کے ایران کیخلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا ہوگا اورامریکی حکام کو جاننا ہوگا کہ نہ ہی پابندی اور نہ ہی تخریب کاری اقدام، ان میں سے کچھ بھی مذاکرات کا طریقہ کار نہیں ہے اور صرف ان کیلئے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button