دنیا

تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے میں ایک صیہونی ہلاک

شیعیت نیوز: تل ابیب میں ایک کار بم دھماکے میں ایک صیہونی ہلاک ہوگیا ہے۔

صیہونی اخبار جروزلم پوسٹ نے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب کےعلاقے خولون میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے۔ دھماکے سے آس پاس کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ صیہونی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس میں انتہاپسندوں نے دو مساجد کو آگ لگا دی

دوسری جانب نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مشن ایران کو غیر ایٹمی ملک بنانا ہے۔

اسرائیلی ریاست کے کرپٹ وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے خوساختہ اسرائیلی ریاست کی 73 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ’’ ایٹمی ایران‘‘ کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے بڑا مشن ہے۔ اس تقریب میں صیہونی فوجی افسران اور محکمہ انٹیلیجنس کے اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران اور اس کی نیابتی فورسز کے خلاف جنگ اور ایران کو غیرایٹمی ملک بنانا ایک عظیم کام ہے، انہوں نے دعویٰ کیا موجودہ صورت حال ضروری نہیں ہے کہ کل بھی ایسی ہی ہو۔

صیہونی حکومت کے وزیرجنگ بنی گنتز نے بھی اس تقریب سے خطاب کرتے کہا ہماری فوج کو ’’حکومت یہود‘‘ کے خلاف ہرخطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری اور تقویت کی ضرورت ہے۔

اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز نے کہا کہ یہودی ریاست کو لاحق کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے حکومت اپنے آپ کو مضبوط بنائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مستقبل قریب میں مختلف خطرات اور چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بنی گانٹز نے کہا کہ کورونا وائرس اوراسی طرح مورچہ بندی میں مصروف ایران کے خلاف کیسے جنگ لڑی جائے گی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button