مشرق وسطی

ایران کو کم نہ سمجھیے، اس نے امریکہ کو سیاست کا سبق سکھایا ہے، دبئی نائب پولیس چیف

شیعیت نیوز: ایران مخالف بیانوں کے لیے مشہوردبئی کے نائب پولیس چیف ضاحی خلفان نے ایران کی طاقت اور اپنے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں امریکہ پر اس کی برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکہ کو سیاست کا سبق سکھا دیا ہے۔

دبئی کے نائب پولیس چیف ضاحی خلفان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے: خدا کی قسم! ایران کو کم نہ سمجھیے، اس نے امریکہ کو سیاست کا سبق سکھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی فکر میں ہے، یہ ایک خبر ہے لیکن اس کی تشریح یہ ہے کہ پابندیوں کا خاتمہ، امریکہ کا سر نیچا ہونے کی دلیل ہے۔

پابندیوں کا نہ تو کوئی مطلب ہے، نہ فائدہ ہے اور نہ اثر ہے بلکہ پابندیوں کی وجہ سے ہی ایران، اپنے اسٹریٹیجک حلیف یعنی چین سے قریب ہونے اور امریکہ کو الوداع کہنے کی کوشش میں ہے۔

ضاحی خلفان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایران کا عزم، امریکہ کے پاس موجود ہر چیز سے زیادہ مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس پر یمنی فوج کا ڈرون حملہ

دوسری جانب دہشت گرد گروہ داعش کا موجودہ سرغنہ پہلے سی آئی اے کا مخبر تھا۔

اس بات کا انکشاف امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔ اخبار کے مطابق داعش کا موجودہ سرغنہ امیر محمد سعید عبدالرحمان المولا، داعش کا سرغنہ بننے سے پہلے سی آئی اے کے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔

پینٹاگون نے اس ہفتے کے دوران جو خفیہ رپورٹیں عام کی ہیں ان میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ داعش کا موجودہ سرغنہ سی آئی اے کا ایک مخبر ہے۔

عبد الرحمان المولا کو سن دوہزار انیس میں داعش کے نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد، اس دہشت گرد گروہ کا سرغنہ بنایا گیا تھا۔

اس سے پہلے سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کھل کر اعتراف کیا تھا کہ آج ہم جن دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں انہیں امریکہ ہی نے بنایا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button