مشرق وسطی

امریکی ہیلی کاپٹر داعشی دہشت گردوں کو دیرالزور منتقل کر رہے ہیں، شامی ذرائع

شیعیت نیوز: امریکہ داعشی دہشت گردوں تربیت دے کر شام کےصوبے الحسکہ سے دیرالزور منتقل کر رہا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں واقع الشدادی نامی کیمپ سے پچاس داعشی دہشت گردوں کے ایک گروپ کو مشرقی دیرالزور کے نواحی علاقے میں واقع العمر نامی آئل فیلڈ کے قریب منتقل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے ان دہشت گردوں کو الشدادی کیمپ میں امریکی فوج نے خصوصی تربیت بھی فراہم کی ہے اور انہیں امریکہ کے قائم کردہ ایک نئے دہشت گرد گروپ، جیش العشائر کے حمایت کے لیے دیرالزور منتقل کیا گیا ہے۔

یہ پہلی بار نہیں جب شام میں امریکہ اور داعش کے درمیان گٹھ جوڑ سے متعلق خـبریں میڈیا میں آئی ہوں۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ داعش کا موجودہ سرغنہ بھی اپنے پیشرو ابوبکر البغدادی کی طرح سی آئی ائے کے لیے عراق میں مخبری کرتا رہا ہے۔

شام کا بحران ایک عشرے سال قبل، امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کے نتیجے میں شروع ہوا تھا۔ جس میں لاکھوں شامی شہری مارے جاچکے ہیں اوردسیوں لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحیرۂ احمر میں ایرانی بحری جہاز پر حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، ایرانی فوج

دوسری جانب روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق، روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزینڈر لاؤرنتیف اور صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات میں، دوطرفہ تعاون اور مغربی محاذ کی جانب سے عائد کی جانے والی غیر قانونی پابندیوں کے معاشی اثرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے اس موقع پر کہا کہ ان کا ملک غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد اور حمایت کرتا رہے گا۔

اس ملاقات میں شام کی آئین ساز کمیٹی کے اجلاسوں اور امریکہ و مغربی ممالک کی جانب سے اس کمیٹی پر ڈالے جانے والے دباؤ کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ہے۔

روسی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور اس کے ملک کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button