دنیا

نائیجیریا: مسلح حملہ آوروں کا جیل پر حملہ، سیکڑوں قیدی فرار

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے صوبے ’’ایمو‘‘ میں مسلح حملہ آوروں نے جیل پر حملہ کردیا،جس کے بعد وہاں سے سیکڑوں قیدی فرار ہو گئے۔ دوسری طرف صومالیہ میں وہابی دہشت گردوں نے دو فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا جس کےنتیجے میں 47 فوجی اہلکار اور 77 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے کارروائی کے دوران جیل کو نذرِ آتش کردیا اور بڑی تعداد میں گاڑیاں جلا دیں۔

جنوبی نائیجیریا میں بی یافارا نامی مقامی قبیلے کی جانب سے عام طور سے اس طرح کے حملے ہوتے رہتے ہیں۔

دوسری جانب نائیجیریا کے صوبے ایبونی میں حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے مسلح جتھوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران مسلح گروہ کے 55 ارکان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ گرفتارشدگان کے پاس سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد ہوا۔

آپریشن کمانڈر میجر لاگبا کے بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے جنگجوؤں کو عدالت میں پیش کرکے انہیں سزا دلوائی جائے گی۔

یاد رہے کہ صوبہ ایبونی میں رواں برس 29 مارچ کو مسلح حملہ آوروں کی طرف سے کیے گئے 4 مختلف حملوں میں27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پاکستان اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں

دوسری جانب صومالیہ میں وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب کے دہشت گردوں نے دو فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا جس کےنتیجے میں 47 فوجی اہلکاراور 77 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دارالحکومت موغادیشو کے نزدیک فوجی اڈے پر دو بم دھماکے کیے گئے جب کہ ایک فوجی قافلے پر بھی بم دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے بعد فوج اور دہشت گردوں میں گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔

صومالی فوج کے ترجمان نے جوابی کارروائی میں مجموعی طور پر 77 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پہلی جھڑپ میں 60 جب کہ دوسری میں 17 دہشت گرد مارے گئے، اس دوران 9 فوجی اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

صومالی فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے مزید نفری کو بھیجا گیا تھا اور بھرپور جوابی کارروائی کرکے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔

وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی بیس اور فوجی قافلے پر کیئے گئے حملوں میں 47 اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button