وفاق المدارس الشیعہ کےزیراہتمام دینی مدارس کےسالانہ امتحانات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا

06 اپریل, 2021 10:48

شیعیت نیوز:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کےزیراہتمام دینی مدارس کےسالانہ امتحانات کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔ شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 25 اپریل ہے۔ ڈبل فیس کے ساتھ یکم مئی تک داخلہ فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

امیدواروں اور مدارس کو امتحانی مراکز کے حوالے سے اطلاع فون، واٹس ایپ اور رول نمبر سلپ میں کر دی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ داخلہ فارم مرکزی دفتر جامعة المنتظر یا وفاق المدارس کی ویب سائٹ www.wmshia.com سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران چین شراکت داری امریکہ کیلئے چیلنج اور پاک ایران تعلقات کیلئے خوشی کا باعث ہے، سینیٹر مشاہد حسین

واضح رہے کہ 23 مارچ کو وفاق المدارس کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے مطالبے پر رئیس الوفاق علامہ حافظ ریاض حسین نجفی نے امتحانی فیس میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ وفاق المدارس کی طرف سے امتحانی ڈیٹ شیٹ علیحدہ سے جاری کی جائے گی۔

10:52 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔