لاپتا شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ کا شدیدگرمی میں مزارقائد پر دھرنا چوتھےروز بھی جاری، ڈاکٹر فاروق ستار کا اظہار یکجہتی

05 اپریل, 2021 15:45

شیعیت نیوز: لاپتا شیعہ عزاداروں کی ماؤں ، بہنوں، بیٹیوں اور بیویوں کاشدید گرمی میں معصوم بچوں کے ہمراہ مزارقائد پردھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا،سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتا عزاداروں کے اہل خانہ کی جانب سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے باہر احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔ 40 ڈگری سے زائد کے پارے میں شدید گرمی کے باوجود وارثان اسیران ملت جعفریہ کے حوصلے سرد نا ہوسکے ۔اس موقع پرسینئر سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سابق ممبر سندھ اسمبلی قمر عباس رضوی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک آزاد جمہوری ریاست کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنی باسیوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرے، ناصرشیرازی

ڈاکٹر فاروق ستار نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کے دھرنے کی حمایت کرتےہوئے کہاکہ آج مسلسل چوتھے روزشیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سڑکوں پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔سنگ پرسنز کا معاملہ ریاست اور ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔لاپتہ افراد کا معاملہ حل کرنا، انہیں بازیاب کرانا حکومت کی ذمّہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں حکومت میں آنےکےبعد مسنگ پرسنز کے مسئلے کو حل نہیں کرتیں۔مسنگ پرسنز کے مسئلے پر حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ریاست عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کرے۔مسنگ پرسنز کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے نوجوانوں کا ریاستی اداروں کی تحویل میں ہونا عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے، ایم ڈبلیوایم /آئی ایس او

انہوں نےمزید کہاکہ حکومت لاپتہ افراد کی داد رسی کرے ۔ملک کے محب وطن نوجوانوں کا لاپتہ ہونا دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہے۔دنیا بھر میں لاپتہ افراد کے معاملے پر ملک کے آئین و حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

3:38 صبح مئی 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔