اسلام آباد دھرنا کے تمام اسیران کو فوری رہا نہ کیا گیا تو ملک کی اہم شاہراوں کو بند کردیا جائے گا۔
شیعیت نیوز:اسلام آباد سے پُرامن مظاہرین کی گرفتاری قابل مزمت ہے فی الفور رہا کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے دھرنا دیاگیا ہے جس کی حمایت کے لیے ملک بھر میں علامتی دھرنے دئے گئے ہیں اسلام آباد میں پولیس نے خواتین بچوں اور جوانوں کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں زبردستی حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔
ہم حکومت سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں آخر محب وطن شہریوں کو کس جرم کی پاداش میں یہ سزا دی جارہی ہے ہمارے نوجوانوں کو ماورائے عدالت کو لاپتہ کیا جائے ہے جبری گمشدگی جیسے سنگین جرم کے خلاف احتجاج کیا جاتا ہے تو گرفتار کرلیا جاتا ہے
ہمارے صبر و امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم پاکستان میں قانون کی بالادستی چاہتے ہیں حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے گرفتار کیے گئے تمام اسیران کو فی الفور رہا کیا جائے ۔اگر انہیں رہانہ کیا گیا تو ملک بھر کی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا جائے گا ۔







