دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا، جہاں قابض بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی، بزرگوں اور بچوں پر تشدد کیا اور نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

سرچ آپریشن کے دوران 3 نوجوانوں کو گھروں سے پکڑ کر باہر لایا گیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے انسانی حقوق کی سنگین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا، جس پر علاقہ مکینوں اور لواحقین نے شاہراہ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : واشنگٹن میں سیکیورٹی اہلکاروں پر گاڑی سےحملہ 2 ہلاک

مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق اور بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تھا جب کہ کسی بھی احتجاج کے پیش نظر علاقے میں موبائل سروس کو بھی معطل کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے گذشتہ ماہ ریاستی دہشت گردی کی بلا روک ٹوک کارروائیوں میں گیارہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔ جن میں 3 کو حراست کے دوران تشدد کرکے قتل کیا گیا جب کہ 12 مکانات کو تباہ کیا گیا۔

بھارتی بربریت کے باعث 51 سے زائد نوجوان شدید زخمی ہوئے، اس کے علاوہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے مارچ کے دوران 110 سے زائد کشمیری نوجوانوں کے بے گناہ گرفتار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button