شام: امریکی فوجیوں نے داعش کے 40 دہشت گردوں کو اپنے غیر قانونی اڈے منتقل کردیا

02 اپریل, 2021 11:08

شیعیت نیوز: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قبضہ کاروں نے داعش کے 40 دہشت گردوں کو الہول جیل سے الحسکہ کے جنوب میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے منتقل کردیا۔

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ قابض امریکی فورسز نے داعش کے درجنوں دہشت گردوں کوالہول جیل سے الحسکہ کے مشرق میں واقع اپنے غیر قانونی اڈے میں منتقل کردیا۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے تین ہیلی کاپٹر اور تین دیگر جنگی طیارے کل شب الشدادی اڈے پر اترے جن میں 40 داعشی دہشت گرد تھےجنہیں القسد کے نام سے مشہور شامی کرد ڈیموکریٹک فورسز کے زیر کنٹرول الہول جیل سے اپنے غیر قانونی اڈے میں منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق منتقل شدہ دہشت گردوں میں دو عراقی دہشت گرد بھی ہیں جن میں ایک زیادہ ادریس المعروف ابو یوسف العراقی جو موصل میں داعش کے ’’الحسبیہ‘‘ کا ذمہ دار تھا اور دوسرا نجدت مسعود رضا جو ابی بکر الفراتی کے نام سے جانا جاتا ہے ، وہ دیر الزور میں کارروائی کا ذمہ دار تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی اور اسرائیلی نئے خصوصی منصوبےکا انکشاف

واضح رہے کہ اب تک امریکی فوجیوں کے ذریعہ داعشی دہشت گردوں کی شام سے عراق اورعراق سے شام منتقلی کے بارے میں متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

شامی خبر رساں ایجنسی نے مارچ کے وسط میں اطلاع دی تھی کہ اس کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکیوں نے 25 دہشت گردوں کو عراق سے شام منتقل کردیا ہے۔

یادرہے کہ کچھ دن قبل بھی امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے داعش کے 10 دہشت گردوں کو الصناع’’ الثانوی‘‘ جیل سےجو شامی کرد عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول ہے ، سے شام کے صوبہ دیر الزور کے ایک صحرائی علاقے میں واقع الشدادی بیس پہنچایا تھا۔

درایں اثنا سیاسی مبصرین کے مطابق امریکی افواج شام میں قابض علاقوں میں کچھ دہشت گرد گروہوں کی تربیت کی نگرانی کررہی ہیں خاص طور پر التنف کے علاقے میں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی افواج شام میں اپنی جارحیت جاری رکھنے اور شام کی سرزمین پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے شام میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش کے کچھ دہشت گرد گروہوں کو انٹیلی جنس خدمات اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔

7:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top