دنیا

داعش کا موزمبیق کے ساحلی شہر پالما پر کنٹرول کا دعویٰ

شیعیت نیوز: داعش دہشت گرد گروہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے افریقی ملک موزمبیق کےشمالی شہر پالما پر قبضہ کر لیا ہے۔

اے ایف پی نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ داعش کے دہشت گرد گروہ نے شمالی موزمبیق کے ساحلی شہر پالما پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جو بدھ کے روز تکفیریوں کے اچانک حملے کا نشانہ بنا تھا۔

اپنے ٹیلیگرام چینل پر شائع کردہ ایک بیان میں داعش نے کہا ہے کہ اس نے فوجی بیرکوں اور سرکاری کمانڈ سینٹرز پر حملہ کیا ہے۔

داعش نے شہر پر قابو پانے کا دعوی بھی کیا ہے اور موزمبیٹک فوج کے درجنوں فوجیوں اور عیسائیوں بشمول صلیبیوں کے شہریوں (مغربی ممالک کے شہریوں) کے قتل عام کی اطلاع دی ہے۔

اس سے قبل رویٹرز نیوز ایجنسی نے موزمبیق کی وزارت دفاع کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ مسلح عناصر نے گیس کے ذخائر کے حامل ایک چھوٹے شہر پالما پر حملہ کردیا ہے اور اس حملے میں دسیوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ لوگ شہر چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

پالما شمالی موزمبیق میں واقع ایک ساحلی شہر ہے جو گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے اور فرانس کی ٹوٹل کمپنی اس علاقے کا تیل اور گیس نکالنے کے لئے تنصیبات لگا رہی ہے ۔

انتہا پسند اور دہشت گرد گروہ، سن دوہزار سترہ سے ہی موزمبیق کے کابودلگادو علاقے کے شہروں اور دیہاتوں پر حملے کر رہے ہیں اور اب تک سیکڑوں لوگوں کو ہلاک کر چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنی جان بچا کر علاقے کو چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ کے سرحدی علاقے میں گذشتہ تین سالوں سے مسلح گروہوں نے تباہی مچا رکھی ہے۔ انھوں نے گذشتہ سال کے دوران زیادہ طاقت حاصل کی ہے اور اپنے وحشیانہ حملوں میں ہر روز اضافہ کیا ہے۔

مسلح جتہوں نے اگست 2020 ء سے موسیموبا دا پرایا کی اسٹریٹجک بندرگاہ کو کنٹرول میں لیا ہے جو گیس کی تنصیبات کے لئے درکار سامان کے داخلے کے لئے اہم ہے اور اب ساحلی علاقے کے ایک اہم حصے پر قابو پا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button