دنیا

ایران و چین کے درمیان سمجھوتے پر واشنگٹن سیخ پا

شیعیت نیوز: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران و چین کے درمیان بڑھتے تعلقات پر کئی سال سے پریشان ہوں۔

چین اور ایران کے درمیان بڑھتی قربتوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کو پریشان کیا ہوا ہے، جو بائیڈن اس سے قبل بھی متعدد بار چین سے کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں تاہم حالیہ معاہدے پر بات کرتے ہوئے پہلی بار امریکی صدر نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے بھی ایران و چین کے مابین پچیس سالہ تعاون کے سمجھوتے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک عرصے سے ایران اور چین کی شراکت داری کے بارے میں تشویش میں مبتلا رہے ہیں ۔

ائیرپورٹ پر روانگی سے قبل صحافی کے سوال کہ کیا چین اور ایران کے درمیان معاہدہ پر خدشات ہیں، امریکی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے تعلقات پر میں کئی سال سے فکر مند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: سامراء میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے دو جوان شہید

واضح رہے کہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے چین اور ایران پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں جب کہ چینی اثرورسوخ کے باعث جوبائیڈن نے برطانیہ کو چین کے دنیا بھر میں اقتصادی راہداری کے تحت سڑکوں کے جال ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ کی طرز کا نیا منصوبہ بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایران اور چین کے درمیان پچیس سالہ اسٹریٹیجک تعاون کے جامع سمجھوتے پر منفی ردعمل ظاہر کیا ہے-

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جن ساکی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران اور چین کے درمیان سمجھوتے کے بعد پابندیاں عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔

چند روز قبل امریکہ کے مقابلے میں حلیف ممالک چین اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے 25 سالہ اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے بعد سپر پاور امریکہ اور نئی بائیڈن انتظامیہ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button