دنیا

انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر خودکش حملہ، 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی

شیعیت نیوز: انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ماکاسر میں گرجا گھر میں ایسٹر کی مناسبت سے دعائیہ تقریب کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران گرجا گھر کے باہر زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں گرجا گھر کے باہر ہونے والے 2 مبینہ خودکش حملوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دعائیہ تقریب ختم ہونے پر 2 افراد نے گرجا گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی گارڈز کے روکنے پر دونوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

پولیس کا کہنا ہے گرجا گھر کے باہر سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جو مبینہ طور پر خودکش حملہ آوروں کی ہیں تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں 9 افراد ہلاک اور40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : کابل اور ننگر ہار میں افغان فوج کی داعش کے خلاف کارروائی، دو داعشی ہلاک آٹھ گرفتار

دوسری جانب انڈونیشیا کی سرکاری تیل و گیس کمپنی پرٹامینا نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں کل رات ایک تیل ریفائنری میں دھماکہ کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبہ کے بالونگن میں واقع آئل پلانٹ میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔

ری پبلیکا اخبار کی رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کی سیکڑوں گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔

پرٹامینا کے مطابق 5 مقامی افراد آئل ریفائنری میں لگی آگ کی زد میں آگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کا سبب جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button