عراق

داعش کے خلاف کریک ڈاؤن، 20 دہشت گرد ہلاک کئی خفیہ ٹھکانے تباہ

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ الانبار سے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے حشد الشعبی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر ان میں موجود بڑی مقدار میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کو ضبط کر لیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ الانبار کے علاقے بحیرہ الثرثار میں ایک بڑی فوجی کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ہتھیاروں کے ایک گودام اور صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کواپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں عراقی فوج کی کارروائی میں داعش کے دہشت گردی کے کئی اڈے تباہ اور 20 داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

حشد الشعبی نے اپنے ایک بیان میں مغربی الانبار میں داعش کی باقیات اور بچے کچے عناصر کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی افواج داعش کے خلاف جنگ کی پوری توانائی رکھتی ہیں، وزیراعظم مصطفی الکاظمی

دوسری جانب عراق کے پریس ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے کربلا کی آپریشنل کمان کے ساتھ مل کر سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

عراقی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی سے وابستہ امام علی ع ڈویژن نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس مشترکہ کارروائی کا مقصد نجف اشرف کے علاقے سے سعودی عرب سے ملنے والے سرحدی علاقوں میں تلاشی کی کارروائی انجام دینا ہے۔

دوسری جانب صوبے دیالہ کے شہر بعقوبہ کے شمالی مشرقی علاقے میں ہونے والے بم دھماکے میں عراقی سیکورٹی فورس کے چار اہلکار جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

عراقی سیکورٹی فورس نے اس علاقے میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔

نومبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، عراق کے ان علاقوں سے داعشی باقیات کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button