یمن

یمن کے 20 شہروں میں سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت اس ملک کے دیگر 20 شہروں میں قومی استقامت کے دن کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے کر کے یمن کے خلاف سعودی عرب کے جاری جرائم کی شدید مذمت کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے صعدہ ، صنعا اور الحدیدہ سمیت تقریبا 20 شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی حمایت کا اعلان کیا اور جارحین کے انخلا پر تاکید کی۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اور انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ملک کے خلاف امریکی سعودی جارحیت کو 6 برس مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔

سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب کے آغاز میں، عوام کا شکریہ ادا کیا اور دشمن کی جارحیت کے مقابلے میں ان کی استقامت کی قدردانی کی۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں ربع اللہ ملیشیا کی پریڈ اشتعال انگیزی ہے، عراقی وزیراعظم

انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ 6 سال قبل آدھی رات کو آغاز ہونے والی جارحیت ایک جرم اور غداری تھی۔ ماضی کے سمجھوتوں کے تحت یمن اور اس کے برے ہمسائے کے درمیان حالات پرامن تھے اور یمن کی جانب سے کوئی ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا کہ اس ملک کے خلاف جارحیت میں متحدہ عرب امارات کی مشارکت کا جواز بن سکے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے خلاف سعودی امریکی، صیہونی جنگ 26 مارچ 2021 سے ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ مآرب کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ مآرب کے رہائشی علاقوں ’’مدغل‘‘ اور ’’صرواح‘‘ پر 12 مرتبہ بمباری کی۔ ہونے والے حملوں سے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا سے جاں بحق حماس کے دو سینیر رہنما سپرد خاک ، جنازوں میں ہزاروں افراد شریک

مآرب پر بمباری ایسے میں کی گئی کہ انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں سعودی جنگی اتحاد کے اہم اور اسٹریٹیجک فوجی مراکز ہمارے کنٹرول میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مآرب کے مغربی علاقے آزاد کرالیے گئے ہیں اور یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی پیشقدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انصاراللہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ جب تک یمن پر حملے جاری رہیں گے جارحین کے خلاف ہماری جنگ بھی جاری رہے گی اور ہر حملے کا میزائلوں کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یمنی فوج، سعودی عرب کی آرامکو آئل فیلڈ کو پھر نشانہ بنائے گی اور ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ یہ پوری دنیا کو تیل فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button