دنیا

نائیجر: مسلح دہشت گردوں کا دیہاتوں پر حملہ، 137 افراد ہلاک

شیعیت نیوز: افریقی ملک نائیجر میں مسلح دہشت گردوں نے متعدد گاؤں میں حملہ کرکے دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں مسلح دہشت گردوں نے مالی کی سرحد کے قریبی دیہاتوں انٹازیین، بیکورٹ اور وستانے میں داخل ہوکر چاروں اطراف گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ جس کے نتیجے میں 137 افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ اسے ملک میں جاری تشدد کی لہر کا خونی دن قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود کی جیل میں قید سعودی سماجی کارکن کو پانچ سال کی سزا

حکومت کے ترجمان زکریا عبدالرحمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد اب شہری آبادی کو منظم طریقے سے اہداف بنا کر حملے کر رہے ہیں جو قتل عام کے بعد لوگوں کے گھر لُوٹ کر چلے جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نائیجر کے جن تین دیہاتوں پر حملہ کیا گیا ہے وہ مغربی علاقے میں جاری تصادم کے لیے مرکزی علاقے سمجھے جاتے ہیں جہاں سے القاعدہ اور داعش کے جنگجوؤں کو معاونت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مشکل کی ہر گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک جسم کی مانند ہے، علامہ رضی جعفر نقوی

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 15 تاریخ کو بھی مسلح افراد نے تلبیری کے علاقے میں بنی بنگو کے بازار قصبے سے خریداروں کو لے جانے والی ایک بس پر حملہ کر کے 66 افراد کو قتل کردیا تھا اور پھر ڈیری ڈے گاؤں پر حملہ کرکے اناج کی دکانوں کو نذر آتش کردیا تھا۔

دریں اثنا 15 مارچ کو داعش نے نائیجر، برکینا فاسو اور مالی کے سرحدی علاقوں میں حملے کرکے 33 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر فوجیوں کا تعلق مالی سے تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button