اسپین کی نائب وزیر اعظم کا مطالبہ: اسرائیل کو کھیلوں اور ثقافتی تقریبات سے باہر نکالو

15 ستمبر, 2025 14:31

شیعیت نیوز : اسپین کی خاتون نائب وزیر اعظم یولاندا ڈائز نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کسی بھی کھیل یا ثقافتی تقریب میں شریک ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے فلسطین حامی مظاہروں کی بھرپور تائید کی جن کے باعث میڈرڈ میں عالمی شہرت یافتہ سائیکل ریس ووئلتا کا فائنل مرحلہ روک دیا گیا۔

یولاندا ڈائز نے مزید کہا کہ اسپین کا معاشرہ غزہ میں جاری نسل کشی کو مسترد کرتا ہے۔ کھیلوں اور ثقافتی تقریبات میں اسرائیل کی شرکت کو روکنا فلسطینی عوام کے ساتھ عملی یکجہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم ممالک متحد ہوں اور اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات ختم کریں، ایرانی صدر

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی اس ریس کے دوران ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی ٹیم کی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راستہ روک دیا اور صہیونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

ذرائع کے مطابق ایک لاکھ سے زائد افراد احتجاج میں شریک تھے جبکہ ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونے کے باوجود صورتِ حال پر قابو نہ پا سکے۔ عوامی دباؤ کے باعث ریس کا آخری مرحلہ منسوخ کر دیا گیا جسے اسپین کی نائب وزیر اعظم نے عوامی طاقت اور اصولی مؤقف کی جیت قرار دیا۔

5:55 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔