سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی الحدیدہ پر جارحیت، 5 یمنی زخمی

22 مارچ, 2021 07:22

شیعیت نیوز: یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران الحدیدہ میں ایک بار پھرجنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر جارح سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں اور ڈرون نے پروازیں کیں، توپخانوں کے گولے داغے اور بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کئے جس کے نتیجے میں 5 یمنی زخمی ہوئے اور گھروں کو کافی نقصان پہنچا۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح بھی یمن کے دارالحکومت صنعا کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس شہر کے دیگر دو شہروں پروحشیانہ حملے کئے ہیں۔

دراین اثنا یمن کی سیاسی کونسل کے سربراہ سلطان السامعی نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ مآرب کی آزادی کے بعد یمن کی مسلح افواج کا اگلا ہدف شبوہ اور حضرموت صوبے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کی کربلا میں امام حسین ؑ کےحرم میں حاضری ، نجف میں آیت اللہ بشیر نجفی سے ملاقات

سلطان السامعی نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی پیشقدمی کے باعث سعودی عرب کے فوجیوں نے صوبہ مآرب سے پسپائی اختیار کر لی ہے اور دوردراز صوبوں کی جانب فرار کر گئے ہیں۔

السامعی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کو یمن کی جنگ میں امریکہ نے پھنسایا ہے کہا کہ مسلح افواج نے سعودی عرب کے اندر سیکڑوں حساس علاقوں کا پتہ لگایا ہے جنھیں ملک پر حملہ اور محاصرہ جاری رکھنے کی صورت میں نشانہ بنایا جائے گا۔

گذشتہ ہفتوں کے دوران یمن کی مسلح افواج نے صوبہ مآرب میں اچھی خاصی پیشقدمی کی ہے اور اس صوبے کو پوری طرح آزاد کرانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

صوبہ مآرب ، تیل اور گیس کی صنعت اور قدرتی ذخائرسے مالا مال ہے اور اس صوبے میں موجود ڈیم اور واٹر سپلائی نیٹ ورک اقتصادی لحاظ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس بنا پر اس صوبے پرکنٹرول یمن کے عوام کے بہت سے اقتصادی و معاشی مسائل کو ختم کرسکتا ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کررہا ہے اور ساتھ ہی اس ملک کا بری، بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

 

9:43 شام مارچ 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔