نائیجیریا میں اعیاد شعبانیہ کے حوالے سے ایک عظیم نشست کا اہتمام

شیعیت نیوز: نائیجیریا کے اکثر علاقوں میں ہر سال اعیاد شعبانیہ کے پروگرام وسیع پیمانے پر منعقد کئے جاتے ہیں ،جن میں لاکھوں کی تعداد میں محبان اہل بیت شریک ہوتے ہیں۔
حسب سابق امسال بھی ماہ شعبان کے حوالے سے نائیجیریا کے شیعوں نے دارالحکومت”ابوجا” شہر کے شیعہ نشین علاقے میں ہر سال اعیاد شعبانیہ کی ایک بڑی نشست کا اہتمام کیا۔
اس نشست کے انعقاد کا مقصد ماہ شعبان کی عیدوں خصوصا حضرت امام زمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے روز ولادت باسعادت کو شان و شوکت سے منانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینا تھا۔
ان پروگراموں کو بروقت اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے،جس کے لئے ماہ رجب المرجب میں یہاں کے 130 مقامات پر نشستیں رکھی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سری لنکن حکومت کی حجاب پر پابندی سے متعلق اندرونی کہانی سامنے آ گئی
دوسری جانب افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد نے 58 شہریوں کو قتل کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے نائیجر کے جنوب مغربی علاقے میں قریبی گاؤں سے گزرنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 58 افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قافلہ مارکیٹ سے واپس آرہا تھا جس پر گھات لگائے افراد نے حملہ کیا اور فائرنگ کرکے قافلے میں شامل افراد کو ہلاک کر دیا۔
عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ جنوب مغربی نائیجر کے جس علاقے میں قافلے پر حملہ کیا گیا وہ مالی اور مغربی افریقا کے ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب واقع ہے جب کہ اس علاقے میں مسلح گروپوں کی جانب سے قاتلانہ حملوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
حکومتی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نائیجریا میں ہونے والے قاتلانہ حملے ملک کے نئے صدر کے لیے ابھرتا ہوا سکیورٹی چیلنج ہے، نائیجر میں رواں سال فروری میں نئی حکومت وجود میں آئی ہے اور محمد بازوم ملک کے نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔