اہم ترین خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کی پاک فوج اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں،رہنماایس یو سی علامہ حمید امامی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے ساتھ فٹبال کھیل رہی ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہان کسی نہ کسی طریقے سے اداروں کو متنازعہ بنانے کے لئے کمر بستہ ہیں

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ حمید حسین امامی نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پی ڈی ایم حکومت کے خلاف منصوبے بنا رہی ہے تو دوسری جانب حکومت اپنی کرسی بچانے کی کوشش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں عوام بھوک سے مر رہے ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، تاہم پی ڈی ایم کو کوئی پرواہ ہے نہ حکمرانوں کو لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عوام کب خواب غفلت سے بیدار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست جب ہماری بات نہیں سنے گی تو احتجاج کےسوا کون سا راستہ بچے گا؟؟؟علامہ عبدالخالق اسدی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیاں عوام کے ساتھ فٹبال کھیل رہی ہیں، پی ڈی ایم کے سربراہان کسی نہ کسی طریقے سے اداروں کو متنازعہ بنانے کے لئے کمر بستہ ہیں، جو مختلف بیانات کے ذریعے حتی الوسع کوشش کرتے ہیں کہ پاک فوج کو متنازعہ بنائیں، اداروں کو متنازعہ بنائیں جو کہ قابل مذمت کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا شاہد نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ سے علیحدگی اورعلامہ جواد نقوی کےمدارس بورڈ میں شمولیت کی تمام خبروں کو مستردکردیا

انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس پاک فوج سمیت اپنے قومی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہمارا ہمیشہ کیلئے یہی نعرہ ہے اور رہیگا کہ پاک فوج زندہ باد، محافظین وطن، جانثاران ملک زندہ باد۔

متعلقہ مضامین

Back to top button