مولانا شاہد نقوی نے وفاق المدارس الشیعہ سے علیحدگی اورعلامہ جواد نقوی کےمدارس بورڈ میں شمولیت کی تمام خبروں کو مستردکردیا

16 مارچ, 2021 12:03

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناظم امتحانات مولانا سید شاہد حسین نقوی نے کسی دیگر وفاق کے حوالے سے خود سے منسوب بیان کو سیاق و سباق کیخلاف قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی وفاداریاں وفاق المدارس الشیعہ کیساتھ ہیں، جو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیمات کے مدارس کا معتبر پلیٹ فارم ہے۔ وہ وفاق المدارس الشیعہ کے ناظم امتحانات ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی دفتر جامعۃ المنتظر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسی وفاق کے پلیٹ فارم سے مدارس کی وحدت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مولانا سید شاہد حسین نقوی نے مرکزی دفتر کے عملے سے سالانہ امتحانات کے امور پر بھی تبادلہء خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول: ’’ امریکی انسانی حقوق ، رہبر معظم کی نظر ‘‘ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

واضح رہے کہ پاکستان میں شیعہ دینی مدارس کو منظم رکھنے کیلئے وفاق المدارس الشیعہ کئی دہائیوں سے خدمات انجام دے رہاہےلیکن چند ماہ سے حکومت ملک میں نئی مدارس بورڈکے قیام کیلئے کوشاں ہے اور اسی تناظر میں اہل تشیع مکتب فکر کے مرکزی وفاق کے ہوتے ہوئےایک نیامدارس بورڈ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ جواد نقوی کو الاٹ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وطن عزیز اس وقت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کا کوہاٹ میں خطاب

نئے شیعہ مدارس بورڈ کے قیام کے بعد وفاق المدارس الشیعہ کے مرکزی عہدیداران نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، جبکہ افواہیں ذیر گردش تھیں کہ علامہ شاہد حسین نقوی وفاق المدارس کو خیر آباد کہہ کر علامہ جواد نقوی کے نئے مدارس بورڈ کا حصہ بننے جا رہے ہیں چونکہ علامہ جواد نقوی اور کے درمیان رشتے داری بھی قائم ہے ۔

11:18 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔