استنبول: ’’ امریکی انسانی حقوق ، رہبر معظم کی نظر ‘‘ میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

شیعیت نیوز: ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق ترکی کے معروف شہر استنبول کے علاقے ’’اسن یورت‘‘ میں ’’ امریکی انسانی حقوق ، رہبر انقلاب کی نظر میں‘‘ نامی سالانہ کانفرنس کی چھٹی خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں آیت اللہ سید محمد علوی گرگانی کی جانب سے ارسال کئے گئے خصوصی پیغام کو بھی پڑھ کر سنایا گیا۔
رہبر انقلاب کی جانب سے اعلان کئے گئے ’’ہفتہ انسانی حقوق‘‘ کی مناسبت سے انسانی حقوق یوتھ آرگنائزیشن اور "محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) علمی و ثقافتی مرکز اسن یورت کے زیراہتمام ’’دین مبین اسلام میں انسانی عظمت بمقابلہ مغربی انسانی حقوق‘‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والی اس نشست کے نام اپنے پیغام میں آیت اللہ سید محمد علی حسینی گرگانی نے اس بات پر تاکید کی کہ امریکہ، انسانی حقوق کے دفاع پر مبنی اپنے ظاہری چہرے کے باوجود دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے زیادہ مرتکب ہوتا ہے اور رہبر معظم انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرامین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ انسانی حقوق کے بارے ہر شخص بات کر سکتا ہے لیکن امریکہ کو انسانی حقوق کے بارے بات کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں کیونکہ امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا فریق ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی شہر لکھنؤ میں وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
آیت اللہ سید محمد علوی گرگانی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ امید ہے کہ آپ جوان، ایسی کانفرنسوں کے انعقاد کے ذریعے انسانی حقوق سے متعلق امریکہ اور اس کے کارندوں کے کھلے جھوٹ کو آشکار کر کے نہ صرف امتِ مسلمہ سمیت خطے کی تمام حکومتوں کو ’’ امریکی انسانی حقوق ‘‘ کی طرف سے لاحق شدید خطرات پر بیدار کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ ساتھ ہی ساتھ دین مبین اسلام، اسلامی علماء اور خصوصا رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے ’’اسلام، مسلمانوں اور مستضعفین کے خلاف دشمن کے گھناؤنے منصوبوں‘‘ کو بھی شکست سے دوچار کر دیں گے۔
امریکی انسانی حقوق ، رہبر انقلاب کی نظر میں عالمی کانفرنس کی چھٹی خصوصی نشست کے آغاز پر اسن یورت مرکز محمد مصطفی (ص) کے سربراہ وولکان ادیگوزال اور معروف ترک محقق و مصنف اسمعیل بندی داریان نے گفتگو کی جس کے بعد ترک علمائے اہل بیتؑ فورم کے سربراہ قدیر اکاراس نے خطاب کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے بارے اسلامی نکتۂ نظر پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کی کہ اعتقادات سے ہٹ کر، انسان صرف ذاتی اعتبار سے ہی عزت کا حامل ہے جبکہ مغربی دنیا کے قوانین انسانی عظمت کی بنیاد پر استوار نہیں۔
اس تقریب میں دفتر حفاظت و اشاعت آثار علمی رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ایشیاء کے سربراہ ڈاکٹر حسین محمدی سیرت نے بھی گفتگو کی جنہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دین مبین اسلام ہی انسانی حقوق کا حقیقی ضامن و مدعی ہے، کہا کہ مغربی حکومتیں انسانی حقوق کو آلۂ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں جن کی جانب سے مغرب و امریکہ کی مخالفت کرنے والی ہر قوم پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا جاتا ہے۔
علاوہ ازیں ترک محقق و امام جمعہ استنبول شیخ حمزہ آیدین، ترک محقق و مصنف حازم کورال اور "انسانی حقوق یوتھ آرگنائزیشن” کے سربراہ و ممتاز ایرانی محقق امین انصاری بھی اس نشست کے خطباء میں شامل تھے۔