وطن عزیز اس وقت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کا کوہاٹ میں خطاب
اس موقع پر چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر، رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد اقبال بہشتی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء اور پرنسپل جامعہ عسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے علامہ وحید علی کاظمی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کو ہر دور میں شہادتوں سے دبانے کی کوشش کی گئی، لیکن شہادت تشیع کی کمزوری نہیں بلکہ طاقت کا باعث بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوہاٹ کے علاقہ عیسیٰ خیل ’’عظمت شہداء کانفرنس‘‘ بسلسلہ شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے کچئ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امامیہ اسکاوٹ اور پاک فوج کے حسینی جوان فراز علی دنیا کے بلند اور سرد ترین محاذ پر مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہید
اس موقع پر چیئرمین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر، رکن شوریٰ عالی ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد اقبال بہشتی، امامیہ علماء کونسل کے رہنماء اور پرنسپل جامعہ عسکریہ ہنگو علامہ خورشید انور جوادی، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے علامہ وحید علی کاظمی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: متولی وکلید بردارِ کعبہ ، نگہبان رسالتؐ حضرت ابوطالبؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ملعون ابرارشائق کو سخت سزادینے کا مطالبہ
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ، سنی کے درمیان پہلے کوئی جھگڑا تھا نہ آج ہے، پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، وطن عزیز اس وقت دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، لیکن ہم نے دشمن کی تمام سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہوگا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر علمائے کرام کے ہمراہ شہداء کی تصویروں پر مبنی نمائش بھی دیکھی۔