اہم ترین خبریںسعودی عرب

صیہونیوں کے بعد انتہا پسند ہندونریندرمودی کے ساتھ آل سعود کے دوستانہ تعلقات میں اضافہ

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھارت دورے کی دعوت دی ہے۔

شیعیت نیوز:صیہونیوں کے بعد انتہا پسند ہندونریندرمودی کے ساتھ آل سعود کے دوستانہ تعلقات میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں بھارت دورے کی دعوت دی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ کے جلسوں میں شعائر اسلامی کا کھلم کھلا مزاق اڑایا گیا اور حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،علامہ حسن ظفر

گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کے استحکام کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔

مودی نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی شاہی حکومت لاکھوں کشمیری مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو سب سے بڑے شاہی سول ایوارڈ سے بھی نواز چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: احترام بین المذاہب،حب الوطنی اور قانون کی بالادستی کا درس دینے والوں پربلاجواز پابندیاں قابل مذمت ہیں، علامہ مقصودڈومکی

علاوہ ازیں سعودی شاہی حکومت جہاں کشمیر اور گجرات کے قصاب مودی کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دے رہی ہے وہیں قبلہ اول پر قابض اور لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کے ساتھ بھی دوستی کی پینگیں بڑھا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button