ثقافتی یلغار اور لبرل طبقے کے ذریعے ہم سے اسلامی اقدارچھینی جا رہی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

12 مارچ, 2021 10:54

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید بعثت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس بابرکت دن میں قرب خداوندی حاصل کرنے کے لئے لیے زیادہ سے زیادہ کوشش کی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عید بعثت رسولؐ کے موقع پر ملک و قوم کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں اور اس عزم کا اعادہ کیا جائے کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی اس نظریاتی ریاست میں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق زندگی بسر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملیر کراچی میں کارروائی، کالعدم سپاہ صحابہ اہم دہشتگردگرفتار

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ آج روبہ زوال ہے جس کی واحد وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری ہے۔نبی کریم ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے عمل و کردار سے اہل عرب کی زندگی بدل کر رکھ دی۔اگر معاشرے میں انقلاب برپا کرنا ہے تو گفتار کے ساتھ کردار کا بھی غازی بننا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام عالم ِ اسلام شب ِ معراج وعید مبعث رسول اکرمؐ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منارہاہے

انہوں نے کہا کہ ثقافتی یلغار اور لبرل طبقے کے ذریعے ہم سے اسلامی اقدارچھینی جا رہی ہیں۔عورت کی آزادی کے نام پر مذہبی قدروں کی پامالی افسوسناک ہے۔ایسی صورت حال میں ہم سب کی ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ہر کلمہ گو کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ اسلامی تعلیمات پر کوئی آنچ نہ آنے دے۔

9:37 شام مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔