سعودی عرب

سعودی عرب کے کمانڈر جنرل ظافر الشہری کی مشکوک موت

شیعیت نیوز: مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بے گناہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں فعال کردار ادا کرنے والے ملک عبداللہ ایئربیس کے سعودی کمانڈر جنرل علی ظافر الشہری کا پراسرار طور پر انتقال ہوگیا ہے جس کے حوالے سے میڈیا میں متعدد رپورٹیں گردش کر رہی ہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والا حادثہ علی ظافر کی موت کا سبب بنا ہے، جس کے بعد سعودی جنرل نے ایک مقامی ہسپتال میں زندگی کی بازی ہاری ہے جبکہ موثق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک عبداللہ ایئربیس کا جارح کمانڈر موت سعودی فوجی مراکز پر یمنی مزاحمتی دستوں کے حالیہ حملوں کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ایئربیس کا جارح کمانڈر یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے سعودی جغرافیائی گہرائی میں، متعدد ڈرون و بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ہونے والے حالیہ جوابی حملوں میں مارا گیا ہے، جس کی موت کو گذشتہ کئی دنوں سے جارح سعودی شاہی حکومت نے میڈیا سے چھپا رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جانتا ہے کہ امریکی کمزوریوں سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے، مائیک پومپیو

کچھ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی موت پہاڑ پر چڑھنے کے دوران اونچائی سے گرنے سے ہوئی جبکہ ان کے لواحقین نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظافر الشہری کا انتقال جدہ کے ایک اسپتال میں ہوا،تاہم الشہری کی موت کی وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

تاہم ان کی موت کی وجہ اب بھی اسرار میں ڈوبی ہوئی ہے۔

دوسری طرف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی۔

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں جدید خطوط پر تعاون مستحکم کرنے کا جائزہ بھی لیا۔

واضح رہے کہ بن سلمان کو سعودی صحافی کے قتل کیس میں جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے دباؤ کا سامنا ہے اور محلاتی سازشیں بھی عروج پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button