فیصل رضا عابدی پر حملے کا منصوبہ ناکام،کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد نیٹ ورک گرفتار

10 مارچ, 2021 10:52

شیعیت نیوز: کراچی میں قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بڑی کارروائی ، سعودی نواز ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے7 خطرناک دہشت گرد گرفتار۔ فیصل رضا عابدی بھی دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ میں شامل تھے۔ دہشت گردوں کا مضبوط نیٹ ورک سندھ اور پنجاب میں فعال تھا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نےاہم کارروائی کے دوران کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ اور اورنگی ٹاؤن سے کالعدم سپاہ صحابہ کے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد منانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مذہب و ملت کی خدمت کو اپنا شعا ر بنایا جائے، علامہ ساجد نقوی

ذرائع کے مطابق گرفتاردہشت گردوں کا نیٹ ورک پنجاب اور سندھ میں کام کررہا تھا۔ دہشت گردو ں کے قبضےسے اسلحہ اور ہٹ لسٹ برآمدہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہٹ لسٹ میں نامور شیعہ سیاسی رہنما سید فیصل رضا عابدی سمیت دہشت گردو ں کے خلاف کام کرنے والے پولیس افسران بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہر کو خونریزی میں دھکیلنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

4:03 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔