7 مارچ 1957 یوم پیدائش شہید استاد سید سبط جعفر زیدی

07 مارچ, 2021 15:06

شیعیت نیوز: آج ملک کے نامور شاعر ، ماہر تعلیم، ماہر قانون، استادالسوزخواں، شہید استاد سید سبط جعفر زیدی کا 64واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے ۔شہید استاد سبط جعفر زیدی 7مارچ 1957ء کو کراچی میں ایک علمی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام محمد احمد میاں زیدی تھا ، گریجویشن کے بعد دو مضامین (subjects) میں ماسٹر، پھر ایل ایل بی (LLB) اور سی ایس ایس (C.S.S) بھی کیا۔

ایڈووکیٹ ہونے کے باوجود اپنے والد کے مشورے پر وکالت کے بجائے معلم کا پیشہ اختیار کیا۔ طویل عرصہ پروفیسر رہے اور اس کے بعد اسی گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ 20 گریڈ کے سرکاری افسر، مگر انتہائی سادہ طبیعت۔ ساری زندگی اپنی موٹر سائیکل پر سفر کیا اور سادہ زندگی گزاری اور

18 مارچ 2013ء کو پیر کے دن دوپہر کالج سے واپسی پر تکفیری دہشتگردوں نے انہیں لیاقت آباد کی کنجان آباد گلیوں میں فائرنگ کا نشانہ بنایا اور وہ 56 سال کی عمر میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے

ان کے شاگرد آج دنیا بھر میں رونق فرش عزا و ولاء ہیں دنیا بھر میں آج جہاں جہاں اردو زبان میں مجالس عزا کا انعقاد جاری ہے وہاں سوز خوانی میں شہید استاد سبط جعفرزیدی کی نشانیاں موجود دکھائی دیتی ہیں۔

10:47 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top