دنیا

امریکہ نے عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کی مخالفت کر دی

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطینی میں غاصب اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے فیصلے کی امریکہ نے مخالفت کی ہے۔

امریکہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے جس میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غاصب اسرائیلی ریاست کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جب کہ فلسطینیوں نے امریکی مخالفت کو اسرائیل کے جرائم کی طرف داری قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں عالمی فوجداری عدالت کے فلسطینی علاقوں میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت کو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی ریاست کے خلاف جرائم کی تحقیقات کا اختیار حاصل نہیں ہے، کیوں کہ اسرائیل عالمی فوجداری عدالت کا رکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ دہشت گردی کے ساتھ مقابلے کے بجائے شامی تیل کی غارت میں مصروف ہے، شام و روس

دوسری جانب امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کے وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کو اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار نہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ اسرائیل آئی سی سی (عالمی فوجداری عدالت) کا رکن نہیں، اس لیے عدالت اسرائیل کے خلاف تفتیش کا اختیار نہیں رکھتی، لیکن اس کے باوجود ججز نے پراسیکیوٹر کو تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔

اس سے قبل امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکہ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکہ اور اسرائیل کے اس مؤقف کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ عدالت کو فلسطین پر اختیار حاصل ہے جس پر اسرائیل نے بعد میں ناجائز قبضہ کیا، جسے اب تک تسلیم بھی نہیں کیا گیا ہے۔

عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے دو روز قبل ہی اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری جنگی جرائم کی تفتیش کے لیے ٹھوس جواز مہیا کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button