مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں اسرائیلی فوجیوں نے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن پر دھاوا بول کر بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ دوسری طرف جزیرہ النقب میں مکان میں آتش زدگی کے نتیجے میں تین کم سن جاں بحق ہو گئیں ۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کل آدھی رات کو 4 فلسطینی نوجوانوں کو جنین، 2 فلسطینی نوجوانوں کو بیت لحم اور 3 فلسطینیوں کو رام اللہ میں گرفتار کیا۔ جبکہ گزشتہ کئی گھنٹوں کے دوران 6 فلسطینیوں کو طولکرم، 3 فلسطینیوں کو نابلس اور 4 فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ قدس میں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی فوج مختلف حیلے بہانوں سے قدس پر یلغار کر کے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں مالیاتی تعاون کے شعبے میں معاہدہ

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی صیہونی فوجیوں نے قدس شہر کے عیسویہ علاقے پر حملہ کر کےآنسو گیس کے شیل داغے اور فائرنگ کی تھی جس کے دوران کئی فلسطینی زخمی ہوئے اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

اس وقت اسرائیل کی مختلف جیلوں میں 4800 فلسطینی قید ہیں کہ جن میں سے 170 بچے اور 39 خواتین ہیں۔ ان فلسطینی قیدیوں پر جیلوں میں بری طرح تشدد کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں حورہ کے مقام پر جمعرات کے روز ایک گھر میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں گھر میں موجود کم سے کم تین بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں فوت ہونے والے تینوں بچے حقیقی بہن بھائی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس المناک حادثے میں فوت ہونے والے بچوں کی شناخت لیلیٰ، خالد اور ابرار محمد خالد ابو سبیت کے ناموں سے کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق لیلیٰ کی عمر ساڑھے تین سال،خالد کی ڈیڑھ سال اور ابرار کی عمر ساڑھے چار سال بتائی جاتی ہے۔

تینوں بچوں کو آگ میں جھلس جانے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ طبی عملے کا کہنا ہے کہ بچے گھر میں آگ لگنے اور دھوئیں سے دم گھنٹے سے بے ہوش ہوگئے تھے جو اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button