اہم ترین خبریںدنیا

افغان صو بے ننگرہار میں داعش کا شیعہ ہزارہ مزدوروں پر حملہ، 7افراد بےدردی سے شہید کردیئےگئے

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے علاقے مچھ میں بھی داعش کے سفاک دہشت گردوں نے اسی طرز کی کارروائی میں 10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو ہاتھ پس پشت باندھ کر بے دردی سے ذبح کیا تھا۔

شیعیت نیوز: افغانستان میں داعشی دہشت گردوں نے بربریت کی ایک اور بدترین مثال قائم کردی۔ افغان صوبے ننگرہار میں 7شیعہ ہزارہ مزدور بےدردی سے شہیدکردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی نواز عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندوں نے افغان صونے ننگر ہارمیں 7 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو ہاتھ پس پشت باندھ کر گولیوں سے بھوس ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمِ مسیحیت کے روحانی پیشواپاپ فرانسس اورحضرت آیت اللہ العظمیٰ علی سیستانی کے درمیان ملاقات 5 مارچ کو ہوگی

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے 7 شیعہ ہزارہ پلاسٹک فیکٹری میں ملازم تھے۔ دہشتگردوں نے شیعہ ہزارہ ہونے کے شناخت کے بعد ہاتھ باندھ کر گولیاں ماریں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ پاکستان کے علاقے مچھ میں بھی داعش کے سفاک دہشت گردوں نے اسی طرز کی کارروائی میں 10 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو ہاتھ پس پشت باندھ کر بے دردی سے ذبح کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مولاعلیؑ کے طرزقضاوت کی پیروی معاشرے میں نظام انصاف پر کھویا اعتماد بحال کرسکتی ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

عراق وشام میں بدترین شکست کےبعد سعودی ، امریکی واسرائیلی آلہ کار داعشی دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان میں لاکر آباد کیا جارہا ہے تاکہ خطے کے امن وامان کو تہس نہس کرکے دہشت گردی کو پروان چڑھایاجاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button