ایران

جوہری معاہدے پر ہرگز دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، ڈاکٹر روحانی

شیعیت نیوز: ایرانی صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے کہا ہے کہ جوہری معاہدہ، ایک بین الاقوامی کثیر الجہتی معاہدہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد2231 کے ذریعے تصدیق کی گئی ہے اور اس پر دوبارہ مذاکرات کرنے کی گنجائش نہیں ہے بلکہ اس معاہدے کے تحفظ کا واحد راستہ امریکی پابندیوں کی منسوخی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کو اپنے فرانسیسی ہم منصب "ایمانوئل میکرون” سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کی بحالی کے مواقع کو ہاتھ سے جانے دینے سے اس معاہدے کے تحفظ کی صورتحال مزید مشکل ہوگی۔

صد روحانی نے ایران کی جانب سے جوہری وعدوں میں مرحلہ وار کمی لانے کے اقدام کو اس معاہدے سے امریکی علیحدگی اور یورپی فریقین کیجانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کے رد عمل میں قرار دے دیا اور کہا کہ جب وہ اپنے وعدوں پر پورا اتریں تب ہم پچھلے کی صورتحال پر واپس آئیں گے۔

انہوں نے ایڈیشنل پروٹوکل کے رضاکارنہ عمل درآمد کی روک تھام کو ایرانی پارلیمنٹ میں پابندیوں کی منسوخی سے متعلق اسٹریٹجک اقدام اٹھانے کے قانون کے فریم ورک کے اندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا آئی اے ای اے سے تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا اور ہم نے کبھی بھی جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قم میں’’ قرباغ بین الاقوامی کانفرنس 17 ربیع‘‘ کے شرکاء کی اتحاد و یکجہتی پر تاکید

ڈاکٹر روحانی نے کہا عالمی جوہری ادارے کے بورڈ آف گورنز میں ایران کے خلاف ہر کسی غیر تعمیری موقف، موجودہ صورتحال کو مزید پیچیدہ اور ابتر بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار وژن کی بنیاد پر اور باہمی، علاقائی اور عالمی تعاون کے طویل مدتی مقاصد کیساتھ تہران – پیرس تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔

ایرانی صدر نے دنیا میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں نے کورونا وائرس کے خلاف مقابلے کیلئے ایران کو بہت سارے مسائل کا شکار کیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کو طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر بیرون ملک میں اپنے مالی وسائل تک عدم رسائی کی وجہ سے بُری صورتحال کا سامنا ہے لہٰذا؛ یورپی یونین بالخصوص فرانس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس غیرانسانی اقدام کے سامنے خاموش نہ رہیں۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے جوہری معاہدے کے تحفظ کو عالمی برادری کیلئے ضروری قرار دیتے ہوئے سارے فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کرنے کیلئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button