دنیا

امریکہ اور مغربی ملکوں نے افغانستان کو دنیا کا بدعنوان ترین ملک بنا دیا

شیعیت نیوز: بیس سال تک امن و استحکام کا دعوے کرنے والے امریکہ اور مغربی ملکوں کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں نے اربوں ڈالر کی بدعنوانی کے ذریعے افغانستان کو دنیا کے بدعنوان ترین ملکوں میں شامل کر دیا ہے۔

افغانستان کی تعمیر نو سے متعلق منصوبوں کا آڈٹ کرنے والے امریکی ادارے نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی فوجیوں نے، افغانستان میں اسکولوں، طبی مراکز، جیلوں، سڑکوں، ہوٹلوں اور فوجی تنصیبات کے قیام کے لیے مختص کی جانے والی رقم برباد کردی ہے اوران کا صحیح استعمال نہیں کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ارب چار سوملین ڈالر کی رقم ایسی گاڑیوں کی خریداری اور عمارتوں کی تعمیر پر صرف کی گئی جن کا یا تو استعمال ہی نہیں ہے یا پھر وہ تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار آٹھ سے دو ہزار انیس کے دوران افغانستان میں ساڑھے آٹھ ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی گئی جس میں سے صرف تین سو تینتالیس ملین ڈالر کا صحیح استعمال سامنے آیا ہے۔

اعلی افغان حکام بارہا کہہ چکے ہیں کہ غیر ملکی اداروں کی جانب سے اربوں ڈالر کے بدعنوان کے باعث سرکاری اداروں اور ملازمین میںبدعنوان کو رواج حاصل ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے یمنی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کیا

دوسری جانب افغانستان کی خصوصی ٹاسک فورس نے ہرات میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیا۔

شفقنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کل رات ہرات کے علاقے کروچہ میں قائم طالبان کےنجی جیل پر کارروائی کی جس کےدوران طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیاگیا۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی میں 6 طالبان ہلاک ہوئے اور کافی مقدارمیں ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران فوج نے طالبان کے نجی جیلوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو آزاد کرا لیا

متعلقہ مضامین

Back to top button