دنیا

امریکہ نے یمنی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کیا

شیعیت نیوز: امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز یمنی قوم کے خلاف واشنگٹن کے معاندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کی استقامتی فورسز کے دو کمانڈروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ اس نے یمنی بحریہ کے کمانڈر منصور السعیدی اور فضائیہ، ائير ڈیفنس اور ڈرون یونٹ کے کمانڈر احمد علی احسن الحمزی کو ان افراد کی لسٹ میں شامل کر لیا ہے جن پر اس نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے یمن کے ان دو کمانڈروں کو بلیک لسٹ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن جنگ کے طویل ہونے اور اس ملک میں انسانی بحران میں شدت پیدا ہونے میں ان دونوں کمانڈروں کا ہاتھ ہے۔

امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی عرب کی چھے سال سے جاری جارحیت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔ امریکہ، یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارح اتحاد کی جنگ کے سب سے بڑے حامیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صافر آئل فیلڈ کو نشانہ بنایا تو آرامکو آئل ریفائنری کو تہس نہس کردیا جائے گا، یمن

دوسری جانب جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ کی ریاست ٹیکساس اور مسی سیپی میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکساس میں کاروبار اگلے ہفتے مکمل بحال کردیا جائے گا۔ مسی سپی میں کل سے تمام کاروبار کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ریاستوں کے کورونا سے متعلق اقدامات واپس لینے پر ڈائریکٹر سی ڈی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے بعد کورونا پر قابو پانے میں جو کامیابی حاصل کی اسے کھونے کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی اگلے سال سے پہلے نارمل نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے اب تک 5 لاکھ 16 ہزار456 افراد ہلاک ہوئے۔ اس وبا نے امریکہ میں ایک سخت شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے 2 کروڑ 87 لاکھ 14 ہزار 851 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button